.

سعودی عرب: بین الاقوامی سفر میں مسافروں کے لیے شرائط کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ جنرل نے کہا ہےکہ مُملکت بین الاقوامی سفر کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ایک بیان میں پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بری، بحری اور فضائی روٹس کے لیے مسافروں کی آمد ورفت کی خاطر تمام انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔ مملکت میں آج سوموار کو مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے سے بین الاقوامی سفر مرحلہ وار شروع ہوجائے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق پاسپورٹس ڈاریکٹوریٹ نے ایک بیان میں بین الاقوامی سفر کے موقعے پرمسافروں کے لیے شرائط کا اعلان کیا ہے۔

ان شرائط میں مسافروں کے لیے کوویڈ 19 کی پہلی دو خوراکیں لینے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، تاہم اگر جس شخص نے سفر سے 14 دن قبل کرونا کی خوراک لی ہو اسے بھی سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

کرونا وبا کا شکار ہونے کےبعد صحت ہونے والے ایسے افراد جو چھ ماہ قبل وبا کا شکار ہوئے ہوں سفر کرسکتے ہیں۔ 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سعودی عرب کے مرکزی بنک'ساما' کی طرف سے جاری کردہ انشورینس ثبوت پیش کرنا ہو گا۔