.

شاہ فہد پُل بحرین جانے والے سعودی مسافروں سے کھچا کھچ بھر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں مملکت کو بحرین سے ملانے والے رابطہ پُل پر شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔ یہ صورت حال مملکت کی جانب سے غیر ملکی پروازوں اور سفر کی اجازت دیے جانے کے فیصلے کے ساتھ بیک وقت سامنے آئی ہے۔

اس سلسلے میں ایک سعودی خاندان نے جو سب سے پہلے "شاہ فہد پُل" عبور کرے گا ،،، العربیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "سعودی عرب کی جانب سے شہریوں کو سفر کی اجازت کے اعلان کے ساتھ ہی ہم نے نظام کے تحت تمام اقدامات پر عمل درامد مکمل کر لیا۔ بحرین جانے کا ہمیں بڑا اشتیاق ہے"۔

ادھر شاہ فہد پُل کے جنرل کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو انجینئر عماد المحیسن نے سعودی عرب اور بحرین کی قیادت کی جانب سے اپنے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی صحت و سلامتی کے حوالے سے انتہائی خواہش اور تمام احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو گراں قدر قرار دیا۔ المحیسن کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سفر کی بحالی سے سماجی روابط اور اقتصادی حرکت میں مضبوطی آئے گی۔

المحیسن نے بتایا کہ سعودی عرب اور بحرین میں خصوصی ادارے دونوں ممالک میں صحت کے حکام کی جانب سے مسافروں کی آمد و رفت کے لیے وضع کردہ نظام اور شرائط پر عمل درامد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے صرف ان لوگوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کی حالت صحت مند ہو گی یا پھر وہ کرونا سے شفایاب ہو چکے ہوں گے۔ علاوہ ازیں 18 برس سے کم عمر افراد کو کرونا کے حوالے سے خصوصی بیمہ حاصل کرنا لازم ہو گا۔