سعودی عرب کی وزارت داخلہ نےکہا ہے کہ بین الاقوامی سفر کی بحالی کے باوجود کرونا سے متاثرہ ممالک میں بغیر پیشگی اجازت کے سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔
#عاجل#وزارة_الداخلية تهيب بالمواطنين الراغبين في السفر للدول المسموح السفر إليها توخي الحذر والابتعاد عن المناطق التي يسودها عدم الاستقرار أو تشهد انتشاراً للفيروس، واتباع الإجراءات الاحترازية كافة أياً كانت وجهتهم.#واس_عام
— واس العام (@SPAregions) May 16, 2021
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک جہاں پر وبا تیز ہے وہاں پر سفر کی اجازت نہیں ہوگی تاہم صرف ناگزیر حالات میں سفر کی اجازت مل سکتی ہے۔
#عاجل#وزارة_الداخلية: استمرار منع سفر المواطنين المباشر أو غير المباشر إلى 13 دولة دون الحصول على إذن مسبق من الجهات المعنية.#واس_عام pic.twitter.com/700J9Ec37A
— واس العام (@SPAregions) May 16, 2021
وزرات داخلہ نے بیرون ملک سفر کے لیے 13 ایسے ممالک کی نشاندہی کی ہے جہاں پر شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں۔
ان ممالک میں لیبیا، شام، لبنان، یمن، ایران، ترکی، آرمینیا، صومالیہ، جمہوریہ کانگو، افغانستان، وینز ویلا، روس اور بھارت شامل ہیں۔ ان ممالک میں کرونا وبا موجود ہے اور اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔