بھارت میں کرونا سے متاثرہ سعودی خاندان کو بحفاظت مملکت منتقل کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا سے متاثرہ ایک سعودی فیملی کو کامیابی کے ساتھ بھارت سے سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت دفاع ہیلتھ سروسز کے ائیر میڈیکل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے سعودی فیملی کو بھارت سے منتقل کیا ہے‘۔

Advertisement

’وزارت دفاع کے تحت ہیلتھ سروسز کا طیارہ پندرہ گھنٹے کی پرواز کے بعد پیر کی رات ریاض کے کنگ سلمان ایئر فورس بیس پہنچا ہے۔ کروناا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلیے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں