سعودی عرب میں‌ کرونا ویکسین کے 'سفر' پر دستاویزی فلم تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مملکت میں شہریوں کو دی جانے والی کرونا ویکسین کی خوراکوں پرایک دستاویزی فلم "ویکسی نیشن" جاری کی ہے۔ اس دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں‌کرونا ویکسین لگوانے کا عمل کیسے شروع ہوا۔ سعودی عرب کی دانش مند قیادت نے وبا کو روکنے کے لیے کس موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا اور سعودی قیادت نے ویکسین کے حصول میں کتنی جلدی سے اقدامات کیےِ۔

دستاویزی فلم' ویکسی نیشن' کا مقصد سعودی عرب میں استعمال ہونے والی ویکسین کے موثراور منفی اثرات سے محفوظ ہونے کی یقین دہانی ، دیانتداری، تاثیر اور اعتماد کوبڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ دستاویزی فلم میں ویکسین کے حوالے سے بہ کثرت پوچھے جانے والے سوالات کےتسلی بخش جوابات دیے گئے ہیں۔ فلم میں ویکسین پر اسڈی کرنے، اس کی چھان اور کلیئرنس کے مراحل کو واضح کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے 17 دسمبر 2020ء کو ملک میں کرونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں