ٹرک کی چھت پر رقص کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد 6 سعودی زیر حراست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے حائل میں پولیس نے بتایا کہ چلتے ٹرک کی چھت پر بیٹھ کر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے 6 شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گذشتہ گھنٹوں کے دوران میں ایک وڈیو کلپ وسیع پیمانے پر گردش میں آیا۔ وڈیو میں ایک مرکزی شاہراہ پر چلتے ہوئے ٹرک کی چھت پر موجود چند افراد ،،، مشروب کے گھونٹ لے کر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حائل صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان کیپٹن طارق النصار نے بتایا کہ وڈیو کلپ میں ٹرک کی چھت پر نظر آنے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان افراد نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالا، کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کی اور اس عمل کو وڈیو کی شکل میں لوگوں میں پھیلایا۔ النصار کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد چھ ہے اور انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ عمر کی تیسری اور چوتھی دہائی کے سعودی شہری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں