.

ایران سے جوہری مذاکرات میں کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی:یورپی سفارت کار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے سینیر سفارت کاروں نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے لیکن ان میں کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ابھی بہت سے اختلافی امورطے ہونا باقی ہیں۔

ان سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے(آئی اے ای اے) سے مفاہمت ناگریز ہے تاکہ اس ادارے کے معائنہ کار ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرسکیں کیونکہ اس ضمن میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان پہلے سے طے شدہ مفاہمت کی مدت ختم ہونے کو ہے۔

ان تینوں یورپی طاقتوں کے سفارت کاروں نے بدھ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’’مشترکہ جامع لائحہ عمل (جوہری سمجھوتے) کی بحالی کے ضمن میں آئی اے ای اے کی ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی ناگزیر ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی بھی ڈیل پر عمل درآمد ناممکن ہو گا۔‘‘