.

لبنانی وزیر خارجہ کے ’متنازع بیان‘ پر امارات میں لبنانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی لبنانی وزیر خارجہ کے ’’توہین آمیز اور نسل پرستانہ‘‘ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے امارات میں متعین لبنانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے گذشتہ روز لبنان کے قائم مقام وزیر خارجہ شربل وھبہ کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں‌ نے سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ملکوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں۔

ابو ظبی میں تعینات لبنانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے ان سے سخت احتجاج کیا گیا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنانی وزیر خارجہ کا بیان لبنان اور خلیجی ممالک کے تاریخی تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا۔ اس طرح کے بیانات سے لبنان اور خلیجی ریاستی میں تناؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

قبل ازیں سعودی عرب نے بھی لبنانی وزیر خارجہ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مملکت اور دوسرے خلیجی ملکوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا تھا۔