.

بھارت سے آنے والے کرونا سےمتاثرہ خاندان کا شاہ فہد میڈیکل سٹی کمپلیکس میں علاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں کرونا کا شکار ہونے والے سعودی خاندان کا وطن واپسی کے بعد کنگ فہد میڈیکل سٹی میں علاج شروع کردیا گیا ہے۔ بھارت میں موجود سعودی خاندان کی واپسی کے لیے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے خصوصی ہدایت کی گئی تھی۔

شاہ فہد میڈیکل سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد الغفیلی نے بتایا کہ قیادت کی گڈ گورننس اور خصوصی توجہ کے نتیجے میں بھارت سے واپس آنے والے کرونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کا شکار ہونے والے خاندان کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کرونا سے متاثرہ ایک سعودی فیملی کو کامیابی کے ساتھ بھارت سے سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت دفاع ہیلتھ سروسز کے ائیر میڈیکل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے سعودی فیملی کو بھارت سے منتقل کیا ہے‘۔

’وزارت دفاع کے تحت ہیلتھ سروسز کا طیارہ پندرہ گھنٹے کی پرواز کے بعد پیر کی رات ریاض کے کنگ سلمان ایئر فورس بیس پہنچا ہے۔ کروناا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلیے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے‘۔