ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے سعودی وزیر ثقافت کا دورہ یونان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کل بدھ کو دو روزہ دورے پر یونان پہنچے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد دونوں دوست ممالک کے ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔

شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بدھ کے روز یونانی دارالحکومت ایتھنز میں 'الاکروبلیس' میوزیم میں اپنی یونانی ہم منصب ڈاکٹر لینا مندونی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے درمیان ثقافتی تعلقات اور تعاون کے میدانوں کومزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی وزیر ثقافت نے یونانی صدر سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس موقعے پر شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے سعودی عرب کی طرف سے یونان کے ساتھ ثقافتی شراکت کے حوالے سے مجوزہ پلان اور دونوں دوست ممالک کے درمیان ثقافتی تنوع کے فروغ سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ انہوں‌نے یونان کی تاریخی ثقافتی میراث کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں دوست ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو تزویراتی سطح پر پہنچانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون ثقافتی ترقی اور دونوں ملکوں میں کلچرل کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کی معاونت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سعودی وزیر ثقافت کی طرف سے ایتھنز اور الریاض کے درمیان ثقافتی تعاون کےپروگرام پر بات چیت کی گئی۔ اس پروگرام میں دونوں‌ملکوں کے درمیان مشترکہ ثقافتی ہفتوں کےاعلان، تاریخی آثار قدیمہ کا ایک دوسرے کو عاریتا دینا، ایک دوسرے کے ہاں ثقافتی دوروں کی ترغیب، دونوں ملکوں کی وزارت ثقافت کے ماہرین کے تجربات سے ایک دوسرے کو استفادہ فراہم کرنا، الفائو گائوں میں کھدائیوں کے حوالے سے ہونےوالی اسٹڈی میں تعاون اور یونان کی الفائو تہذیب کے حوالے سے تحقیق میں تعاون پر فروغ دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں