سعودی عرب: بحر الاحمر فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعود عرب کی بحر الاحمر فلم فیسٹیول کے لیےتاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ فلم فیسٹیول 11 نومبر سے 20 نومبر تک ہو گا۔ فلم میں حصہ لیے لیے رجسٹریشن کا عمل 18 مئی سے شروع ہوچکا ہے جو 18 اگست 2021ء تک جاری رہے گا۔ میلے میں عرب فلموں سمیت ایشین اور افریقی فلموں کے لیے درخواستیں دی جا سکیں گی۔

یہ میلہ تاریخی شہر جدہ میں منعقد ہونے والا ہے جس میں فلمی شائقین ، فلم بینوں اور عالمی سنیما انڈسٹری کے ماہرین کو شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس میلے کا انعقاد مارچ 2020ء کو ہونا تھا مگر وبا کی وجہ سے سے ڈیڑھ سال کے لگ بھگ موخر کرنا پڑا

ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوران شوبز کے 11 پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔ اس دوران مختصر اور لمبی ، فیچر اور تجرباتی سعودی فلمیں ، کلاسک سنیما کے شاہکاروں کے علاوہ مستقبل میں ورچوئل رئیلٹی ، تخلیق شدہ حقیقت اور انٹرایکٹو سنیما کی تخلیقات کو پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ میلے میں ریڈ سی کا مقابلہ ، بحر احمر کی مختصر فلم، ایک نیا سعودی سنیما۔ عالمی شاہکار ، عرب شاہکار ، عالمی انتخاب ، انٹرایکٹو سنیما جیسے فلمی پروگرامات اس کا حصہ ہوں گے۔

فیسٹیول ایوارڈ

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں منتخب کردہ فلموں‌ کو بین الاقوامی جیوری کے ذریعے یولسور ایوارڈز کے مقابلے کےلیے منتخب کیا جائے۔ ان میں گولڈن یسر برائے طویل فیچر فلم کے کیے ایک لاکھ ریال ، بہترین ہدایت کاری 30 ہزار خصوصی جیوری پرائز 20،000 ہزار ڈالر اور بہترین اسکرین پلے ، بہترین اداکار ، بہترین اداکارہ ، اور بہترین سنیما شراکت کے ایوارڈ کے علاوہ ، بہترین مختصر فلموں کے لیے5 ہزار ڈالر ایوارڈ جاری کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں