سعودی عرب کے وزیر ثقافت کی یونانی صدر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے یونان کے دو روزہ دورے کے دوران ایتھنز میں جمہوریہ یونان کے صدرایکٹیرنی سکیلاروپولو سے ان کے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ سعودی وزیر ثقافت دو روز تک یونان میں قیام کریں گے جہاں وہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں‌ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یونانی صدر سے ملاقات کے دوران شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے یونانی قوم اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ سعودی نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق وزیر ثقافت اور یونانی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں