.

سعودی عرب : تصاویر کے استعمال سے قبل انٹلیکچوئل پراپرٹی کی یہ شرائط ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں انٹلیکچوئل پراپرٹی اتھارٹی نے باور کرایا ہے کہ کسی بھی طرح کی تصاویر، قصیدے یا ڈیزائن کو شائع یا نشر کرنے سے قبل مؤلف سے تحریری اجازت کا حصول لازم ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں اتھارٹی نے واضح کیا کہ "کسی تصویر کو تیار کرنے والے کو یہ حق نہیں کہ وہ تصویر کھینچنے والے افراد کی یا ان کے ورثاء کی اجازت کے بغیر اصل تصویر کو یا اس کی کاپی کو نشرے یا شائع کرے"۔

اتھارٹی کے مطابق اس قانون سے بعض افراد مستثنی ہوں گے۔ ان میں عام شہرت کے حامل افراد اور سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انٹلیکچوئل پراپرٹی اتھارٹی کا مقصد سعودی عرب میں انٹلیکچوئل پراپرٹی کے شعبوں کو منظم کرنا، اس کو سپورٹ کرنا، اس کو ترقی دینا، اس کی سرپرستی کرنا، اس کا تحفظ کرنا اور بہترین عالمی طریقہ کار کے مطابق اس کے ارتقا کو یقینی بنانا ہے۔