.

لبنان: بیروت کی بندرگاہ پرآتش زدگی کا ایک اور واقعہ، تحقیقات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کی دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر واقع ایک خالی جگہ پر ہفتے کے روزآگ لگ گئی ہے۔لبنان کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

لبنان کے محکمہ شہری دفاع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ بندرگاہ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اورآتش زدگی کے اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

گذشتہ سال اگست میں بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کے ایک گودام میں تباہ کن دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک اور کم سے کم 7000 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔اس دھماکے سے شہر میں سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں اور بندرگاہ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اس دھماکے میں سیکڑوں مکان اور اقامتی عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے اور لبنان کی زبوں حال معیشت پر مزید بوجھ پڑگیا تھا۔