.

مصر اور امارات کی ایلیٹ فورسز کی مشترکہ مشقیں'زاید 3' شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات اور مصر کی ایلیٹ فورسز پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقیں'زاید 3' امارات میں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

مصری فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں‌بتایا کہ مشترکہ مشقوں میں کئی سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں مہارتوں کا تبادلہ، دونوں ممالک کی افواج کی تربیت اور مشترکہ جنگی کارروائیوں کے انتظام کی تربیت شامل ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تربیت کی تیاری کے مراحل میں شریک اہلکاروں کی تکنیکی اور جنگی قابلیت میں اضافہ، عسکری تصورات کو یکجا کرنے اور شریک اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی مقاصد پر زور دینا ہے۔

مصری فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ "زاید 3" کی تربیت فوجی تعاون کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے، برادرانہ اور دوست ممالک کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنے، ہنگامی حالات اور مشترکہ انتظام کے دوران مناسب حل تلاش کرنے کے لیے مسلح افواج کی خواہش کے فریم ورک کا حصہ ہے۔