سعودی عرب: بچی کی چیتے کے ساتھ گھومنے کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بچی کو ایک خون خوار جانور 'چیتے' کے ساتھ سڑک پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی کار سے نیچے اترتی ہے اور اپنے ساتھ کار میں موجود ایک چیتے کو نیچے اتارتی ہے۔ بچی نے چیتے کو رسی سے باندھ رکھا ہے اور وہ چیتے کے ساتھ تیزی سے چلنے کی کوشش کرتی ہے۔ چیتا بچی سے رسی چھڑا کر تیزی سے چلنے کی کوشش کرتا ہے مگر بچی نے اسے پکڑ رکھا ہے۔

Advertisement

دوسری طرف سعودی عرب میں جنگلی حیات کے فروغ کے قومی مرکز نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں‌کہا ہے کہ وہ اس ویڈیو چھان بین کررہے ہیں۔ ویڈیو کا معاملہ متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ خون خوار جانوروں کو گھروں میں رکھنے پرپابندی سے متعلق قانون پرعمل درآمد کرایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں‌ خون خوار جانوروں‌کوگھروں میں پالنے اور انہیں گھروں‌میں رکھنے پر10 سال قید اور 30 ملین ریال جرمانہ ہے۔ خیال رہے کہ چیتے کا شکار جنگل کے شکاری اور خون خوار وحشی جانوروں میں ہوتا ہے اور اس طرح کے جانوروں کے گھروں میں پالنے اور رکھنے پرسختی سے پابندی عاید ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں