.

سعودی عرب : جمنازیم میں مار پیٹ کے واقعے میں ملوث تمام نوجوان زیر حراست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے دارالحکومت کے ایک جمنازیم میں ایک لڑکے کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس حرکت کے مرتکب افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی ان افراد کو بھی جنہوں نے اس واقعے کی وڈیو بنا کر اس کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 5 تھی۔ یہ تمام افراد مملکت میں مقیم شامی شہری ہیں اور عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ بکثرت گردش میں آیا جس میں 3 نوجوانوں کو ریاض شہر کے ایک جمنازیم کے اندر ایک شخص کو لاتوں اور گھونسوں سے زدوکوب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔