حرمین شریفین کے 'منبروں' کےبارے میں دلچسپ معلومات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کے منبر جہاں سے آئمہ کرام جمعہ اور عیدین کے خطبات پیش کرتے ہیں اسلامی تاریخ میں‌ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ حرمین شریفین کے منبروں کی تیاری میں اسلامی تاریخ میں مختلف فنون کا استعمال کیا گیا اور ہمہ نوع فنون تعمیر کی مدد سے منبر حرمین شریفین تیار کیے گئے۔

مسجد حرام کے منبر کے بارے میں فلسطینی دانشور اور مورخ عبداللہ الحسنی الزھرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ تاریخی مصادرسے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے پہلے مسجد حرم میں منبر صحابی معاویہ بن ابو سفیان کے دور میں سنہ 46ھ کے حج کےموقعے پر رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت منبر تقریبا ایک میٹر اونچا تھا۔ اسے مقام ابراہیم علیہ السلام کے قریب رکھا گیا۔ اس کے بعد مختلف اسلامی ادوار میں مسجدحرام اور مسجد نبوی میں منبر رکھے جاتے رہے۔

الزھرانی نے بتایا کہ تاریخی مصادر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت معاویہ بن ابو سفیان کے بعد مسجد حام میں اب تک 20 منبر رکھے گئے۔ سب سے مشہور منبر سنگ مرمر کا منبر تھا جو اپنی 'بنیاد' سمیت 12 میٹر اونچا تھا۔

فلسطینی تجزیہ نگارکا کہنا ہے کہ سنگ مرمر کا منبرسلطان سلیم خان کے دور میں تیار کیا گیا۔ یہ ایسے طریقے سے بنایا گیا تاکہ خطبہ دینےوالے امام پر براہ راست دھوپ نہ لگے۔ اسے 1400ھ کو وہاں سے اکھاڑا گیا اور وہ اب مکہ معظمہ کی حرمین شریفین نمائش میں موجود ہے۔

حسنی الزھرانی کا کہنا ہے کہ مسجد حرام کا موجودہ منبر آل سعود کے دور میں تیار کیا گیا۔ مقامی سطح پر 'تیک' نامی ایک لکڑی سے یہ منبر بنایا گیا۔ یہ تین زینوں پر مشتمل ہے۔ اس کے اوپر ایک گنبد ہے جو خطبہ دینے والے امام کو دھوپ سے بچاتا ہے۔

مدینہ منورہ کی تاریخ کے بارے میں گہر دسترس رکھنے والے انجینیر حسان طاھر نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منبر رسول مسجد نبوی کی اہم ترین اورنمایاں نشانیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تاریخ کی کتب میں بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے پہلے منبر پرخطبہ ارشاد نہیں فرماتے تھے بلکہ وہ خطبہ دیتے وقت کھجور کے ایک تنے کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ کھجور کے تنے کو منبر کے طور پر اس قت تک استعمال کیا گیا جب تک منبر نہیں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد میں منبر کی تیاری کا تخیل اس وقت آیا جب مسجد نبوی میں لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی۔ اس لیے جب آپ خطبہ ارشاد فرماتے تو بہت سے لوگ آپ کو دیکھ اور سن نہیں سکتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے تھک جاتے تو بیٹھ جاتے۔
مسجد نبوی میں موجود منبر 'الطرفا' درخت کی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ درخت مدینہ منورہ کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ منبر کو مسجد نبوی کی مغربی سمت میں رکھا گیا ہے۔ مسجد نبوی میں سب سے پہلے منبر صحافی میمون نے تیار کیا تھا۔ میمون مدینہ منورہ کے بڑھئی مشہور تھے۔

مسجد نبوی میں منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی رکھ دیا گیا تھا۔ اس وقت نشست اور دو زینوں پر مشتمل منبر تھا۔ خلفا راشدین کے دور میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اموی خلافت کے دور میں خلیفہ مروان بن حکم نے اس کے سات زینےبنوائے۔ بعد میں مزید تین کا اضافہ کیا اور 9 ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں