.

تجارتی معلومات کی پوشیدگی کے مرتکب افراد مہلت سے فائدہ اٹھائیں: سعودی وزارت تجارت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت تجارت اور تجارتی معلومات کی پوشیدگی کے انسداد کے قومی پروگرام نے انسداد پوشیدگی کے نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ایک بار پھر دعوت دی ہے کہ وہ تصحیح کے لیے مختص عرصے اور اس کی خصوصیات سے مستفید ہوں۔ یہ مہلت 23 اگست 2021ء کو ختم ہو جائے گی۔

رواں سال فروری کے اواخر سے شروع ہونے والی تصحیحی مہلت میں نظام کی مخالفت کرنے والے سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو متعدد اختیاری راستے پیش کیے گئے ہیں۔ ان کے ذیعے وہ معافی حاصل کر سکیں گے۔

وزارت تجارت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مہلت کے اندر معافی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو پکڑے جانے کی صورت میں تجارتی پوشیدگی اور معلومات چھپانے کے جرم میں استغاثہ یا عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں 5 سال قید اور 50 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔