.

حرم مکی کے منبر پر قبضے کی کوشش ناکام بنانے والے سپاہی کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ جمعہ کے دن جمعۃ‌ المبارک کے خطبہ کے دوران ایک شخص نے حرم مکی کے منبر پرچڑھنے کی کوشش کی جس پر موقعے پرموجود سیکیورٹی اہلکاروں نے منبر پر چڑھنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے مسجد حرام میں غیرقانونی طریقے سے منبر کی طرف بڑھنے والے شخص کو روکنے والے سپاہی محمد الزھرانی کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔

الحرم سیکیورٹی کے اہلکار محمد الزھرانی نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی جنہوں‌نے ان کے بروقت اقدام کو سراہا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ایک شخص نے جمعہ کے خطبہ کے دوران مسجد حرام کے منبر پرچڑھنے کی کوشش کی تھی جس پرمحمد الزھرانی اور دوسرے سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے اسے دبوچ لیا تھا اور اسے منبر پرچڑھنے سے روک دیا گیا تھا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جو بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی۔

منبر پرامام کے خطبے کے وقت چڑھنے کی کوشش کرنے والے شخص کے ہاتھ میں ایک لاٹھی بھی تھی اور وہ تیزی کے ساتھ منبر کی طرف بڑھا مگر سیکیورآٹی اہلکاروں کی بیداری اور ذمہ داری کے نتیجے میں وہ اپنے مذموم مقصد میں ناکام رہا۔

مکہ مکرمہ کے پولیس چیف نے بتایا تھا کہ مسجد حرام میں منبر پر چڑھنے کی کوشش کرنے والےایک شخص کو گرفتار کیا ہے، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ منبر کی طرف آنے کی کوشش کرنے والا شخص خود کو مہدی موعود قرار دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں