میاں بیوی کے ایک دوسرے کے ساتھ خیانت کے حوالے سے واقعات تو سامنے آتے رہتے ہیں مگر مصر میں بیوی کی 'خیانت' کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے سن کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے خواب میں بیوی کو 'خیانت' کی مرتکب دیکھ کر بیدار ہوتے ہی محض خواب کی بنیاد پر بیوی کو ذبح کرڈالا۔
یہ عجیب اور حیران کن واقعہ مصر کی شمالی گورنری القلیوبیہ کے علاقے شیرالخیمہ میں پیش آیا۔ اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد عوام الناس میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بیوی کو ذبح کرنے کے حوالے سے گرفتار شخص نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اس نےخواب میں بیوی کو خیانت کرتے پایا، اس لیے اس نے بیوی کا گلہ کاٹ ڈالا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم کو ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ 37 سالہ ملزم کی شناخت محمد کے نام سے کی گئی ہے۔ بیوی کا گلہ کاٹنے کے بعد اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی مگر پڑوسیوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
گرفتاری کے وقت ملزم ہسٹریا کا شکار تھا اور اس کے کپڑے بھی خون میں لت پت تھے۔ اس نے بیوی کو ذبح کرنے کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر بیوی کے ساتھ ہمیشہ عجیب وغریب حرکات کی وجہ سے الجھتا رہتا تھا۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ امل نامی ایک خاتون کو اسپتال لایا گیا ہے۔ اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے 'آئی سی یو' میں رکھا گیا ہے۔
-
مصر میں 40 سالہ شخص کی 11 سالہ بچی سے ہراسانی کی کوشش، ملزم گرفتار
مصر میں پولیس نے جنوبی قاہرہ کی الجیزہ گورنری کے علاقے فیصل الھرم میں ایک گیارہ سالہ بچی کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔مصر میں ... بين الاقوامى -
حزب اللہ کا نصاب ، حوثی ملیشیا اسکول کے بچوں کو بھرتی کرنے میں مصروف
یمن میں حوثی ملیشیا نے سمر کیمپ کے نام سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ماہرین کے تیار کردہ نصاب کے مطابق اسکولوں کے بچوں کو بھرتی کرنے کی مہم کا آغاز کر ... بين الاقوامى -
مصر اور امارات کی ایلیٹ فورسز کی مشترکہ مشقیں'زاید 3' شروع
متحدہ عرب امارات اور مصر کی ایلیٹ فورسز پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقیں'زاید 3' امارات میں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔مصری فوج کے ... مشرق وسطی