لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بری طرح کمزوری اورنقاہت کا شکار ہیں۔ سوشل میڈیا پران کی صحت کےحوالے سے کئی قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ وہ کئی روز سے اپنے عوامی خطابات اور تقریروں یا ٹی پر دکھائی نہیں دیئے ہیں۔
بعض کارکنوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن نصراللہ کرونا وبا کا شکار ہوگئے ہیں؟۔ حسن نصراللہ کے زکام کی حالت سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ وبا کی لپیٹ میں ہیں۔
كورونا ؟!#حسن_نصرالله #حزب_الله pic.twitter.com/w1W9CIxlNx
— Sara Assaf (@SaraAssaf) May 25, 2021
خود حسن نصراللہ نے 'شدید زکام' کا اعتراف کیا ہے اور 'یوم القدس' کے بعد سے وہ بات چیت سے گریز کررہے ہیں۔ انہوں نے 'مزاحمت اور یوم م آزادی' کےموقعے پربھی کوئی خاص پیغام جاری نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں شدید زکام کا شکار ہوں اور میرے لیے بات چیت اور خطاب مشکل ہے۔
مجرد حساسية ❤️😔 اطمئنوا
— #سيف_القدس || جواد نصرالله (@_mjn__) May 25, 2021
ادھر حسن نصراللہ کے بیٹے جواد نصراللہ نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے والد کی صحت کے بارے میں اٹھائے جانے والے سوالات کومسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ محض الرجی کا شکار ہیں۔ انہیں اور کوئی مسئلہ نہیں۔
-
یمن میں اتحادی فوج کے حملے میں حزب اللہ کا عسکری ماہر ہلاک
یمن کے علاقے مآرب میں عرب اتحادی فوج کی بمباری میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک عسکری ماہر ہلاک ہوگیا۔العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کی رپورٹس ... بين الاقوامى -
حزب اللہ کا نصاب ، حوثی ملیشیا اسکول کے بچوں کو بھرتی کرنے میں مصروف
یمن میں حوثی ملیشیا نے سمر کیمپ کے نام سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ماہرین کے تیار کردہ نصاب کے مطابق اسکولوں کے بچوں کو بھرتی کرنے کی مہم کا آغاز کر ... بين الاقوامى -
لبنان: بیروت کی بندرگاہ پرآتش زدگی کا ایک اور واقعہ، تحقیقات جاری
لبنان کی دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر واقع ایک خالی جگہ پر ہفتے کے روزآگ لگ گئی ہے۔لبنان کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے اس واقعہ کی ... مشرق وسطی