.

ریاض میں امریکی سفارت خانے نے ووٹنگ کے لیے چار تصاویر کیوں جاری کیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریاض میں امریکی سفارت خانے کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ نے اُن چار تصاویر کو جاری کیا ہے جو سعودی عوام کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں سے منتخب کی گئی ہیں۔ ان چار تصاویر میں سے اب ووٹنگ کے ذریعے ایک تصویر کا انتخاب کر کے اسے سوشل میڈیا پر امریکی سفارت خانے کے اکاؤنٹس کا Cover Photo بنایا جائے گا۔

سفارت خانے کی ٹویٹ میں چاروں تصاویر کو منسلک کرنے کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ "آپ تمام لوگوں کی تخلیقی کاوشوں کا بے حد شکریہ ، اب ووٹنگ کا وقت آ گیا ہے ، براہ کرام بہترین تصویر کو ووٹ دیں جو سعودی عرب کے جمال کی ترجمانی کرتی ہو اور سوشل میڈیا پر ہمارے اکاؤنٹس کی Cover Picture بنے .. یوں ساری دنیا سعودی عرب کے جمال کا مشاہدہ کرے"۔

امریکی سفارت خانے نے رواں سال 3 جنوری کو ایک ٹویٹ میں سعودی عوام سے کہا تھا کہ وہ مذکورہ مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ تخلیقی جدت کی حامل تصاویر ارسال کریں