.

سعودی لائبریریز اتھارٹی نے نئی حکمت عملی کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی لائبریریز اتھارٹی نے مملکت میں کتب خانوں کے سیکٹر کی ترقی کے لیے حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کا مقصد مذکورہ سیکٹر کو آگاہی کے سمندر سے ایک ثقافتی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا ہے۔ ایسا پلیٹ فارم جو معاشرے کے افراد کے لیے پر کشش سرگرمیوں اور ایونٹس کا حامل ہو۔ اس طرح معاشرے میں مطالعے کی اور جان کے حصول کی عادات مضبوط ہوں۔

سعودی لائبریریز اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالرحمن العاصم نے جمعرات کے روز کنگ فہد نیشنل لائبریری میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میں کہا کہ یہ اتھارٹی مملکت میں سرکاری اور نجی کتب خانوں کے علاوہ جامعات اور اسکولوں کے کتب خانوں کی بھی نگرانی کی ذمے دار ہے۔

ڈاکٹر العاصم کے مطابق اتھارٹی کی وضع کردہ حکمت عملی میں ان عالمی کتب خانوں کے درمیان بین الاقوامی تعاون پر اعتماد کیا گیا ہے جو ڈیجٹلائزیشن میں قائدانہ مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ اتھارٹی عوام کے اعتماد کے حصول کے آغاز کے لیے پروگراموں اور ایونٹس کے مربوط سلسلے کا سہارا لے گی۔