یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے آج ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ بحر احمر کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی دو دھماکا خیز کشتیوں کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
عرب اتحاد نے مزید بتایا کہ اس نے گولہ بارود سے بھری دونوں ڈرون کشتیوں کو حملے سے پہلے ہی یمن میں الصلیف کی بندرگاہ کے سامنے تباہ کر دیا۔
اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل گذشتہ پیر کے روز عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ بحر احمر کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے دھماکا خیز کشتی کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اتحاد نے زور دیا تھا کہ حوثی ملیشیا اسٹاک ہوم معاہدے کی آڑ میں الحدیدہ سے معاندانہ حملے کر رہی ہے۔
عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی قیادت بارہا باور کرا چکی ہے کہ وہ شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق مطلوبہ عملی اقدامات کر رہا ہے۔
-
سعودی عرب یمن میں جاری بحران کا جامع سیاسی حل چاہتا ہے: شہزادہ خالد
سعودی نائب وزیردفاع کی امریکا اور اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچیوں سے ملاقات میں گفتگو بين الاقوامى -
امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن سعودی عرب اور عُمان کے دورے پر روانہ
امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹِم لنڈرکنگ آج منگل سے سعودی عرب اورعُمان کے دورے پر آرہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ ... بين الاقوامى -
یمن میں اتحادی فوج کے حملے میں حزب اللہ کا عسکری ماہر ہلاک
یمن کے علاقے مآرب میں عرب اتحادی فوج کی بمباری میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک عسکری ماہر ہلاک ہوگیا۔العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کی رپورٹس ... بين الاقوامى