خمیس مشیط کی سمت داغا گیا حوثیوں کا بارودی ڈرون طیارہ تباہ کر دیا : عرب اتحاد
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے ہفتے کو علی الصبح ایک اعلان میں بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی سمت داغے جانے والے ایک بارودی ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا۔ یہ ڈرون طیارہ یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا تھا۔
عرب اتحاد نے باور کرایا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا مملکت میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ اتحاد کا مزید کہنا ہے کہ وہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ چند روز قبل سعودی شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے کئی راکٹ مملکت کے صوبے جازان میں ایک سرحدی گاؤں پر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالکت کی جانب سے مذمت سامنے آئی ہے۔
-
کیا پینٹاگان عراق میں ایران کی ہمنوا ملیشیاؤں کو نشانہ بنانے پر غور کر رہا ہے ؟
امریکی وزارت دفاع عراق میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کو نشانہ بنانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مذکورہ عراقی ... بين الاقوامى -
ایرانی مذہبی لیڈر کی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے کی تکفیر
ایران میں گارڈین کونسل کی طرف سے مختلف سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنےوالے امیدواروں کے صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل قرار دیےجانے اور خامنہ ای کی طرف ... مشرق وسطی -
کیا مساجد میں نماز کے دوران بیرونی لاؤڈ اسپیکروں کا استعمال شرعی ضرورت ہے؟
سعودی عرب میں مساجد میں نماز کے دوران بیرونی لاؤڈ اسپیکروں کا استعمال سوشل میڈیا اور عمومی ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔العربیہ ٹی وی چینل کے ... مشرق وسطی