حوثی ملیشیا کامیابیوں کے فرضی دعوے پھیلا رہی ہے: ترکی المالکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے باور کرایا ہے کہ حوثی ملیشیا فرضی کامیابیوں کے من گھڑت دعوے پھیلا رہی ہے۔

العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے اس پروپیگنڈے کا مقصد اپنے عناصر کا حوصلہ بلند کرنا ہے۔

Advertisement

ترجمان نے مزید کہا کہ "حوثی ملیشیا اس وقت اپنے زیر قبضہ علاقوں میں مذکورہ جھوٹے دعوؤں سے عوامی غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہی ہے"۔

المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا میڈیا کے ذریعے کامیابی کے جھوٹے اور من گھڑت دعوے پھیلا رہی ہے تا کہ حقیقی زمینی صورت حال کو چھپا سکے ،،، دہشت گرد ملیشیا مارب اور الجوف کے صوبوں میں اپنے بھاری جانی اور مادی نقصان پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ مذکورہ دونوں صوبوں میں حوثیوں کی 4000 سے زیادہ عسکری گاڑی اور سواریاں تباہ ہو چکی ہیں۔

ترجمان نے باور کرایا کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران میں عرب اتحاد کی فوجی کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کے 20 ہزار سے زیادہ ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں