مصر : یوکرائن کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی موت کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کل ہفتے کے روز ایک بیان میں یوکرائن کی انٹیلی جنس کے 62 سالہ سابق سربراہ کی سیناء کے صوبے میں پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کو جمعے کے روز سیناء کے جنوب میں دہب سینٹرل ہسپتال سے اطلاع موصول ہوئی کہ اسے یوکرائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش پہنچی ہے۔ اس شخص کی موت پانی میں ڈوبنے سے واقع ہوئی۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق مرنے والے شخص نے اپنے ایک دوست کے ساتھ چالیس میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگایا۔ اسی دوران میں اچانک متوفی شخص ڈوبنے لگا۔ دوست نے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا۔ غرق ہونے والے شخص کو پانی کے اوپر لایا گیا تو اس کی آخری سانسیں چل رہی تھیں۔ بعد ازاں اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

یوکرائن کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ وکٹر ہیفوذڈ 24 مئی 1959ء کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک عرصے سے مصر کے صوبے سیناء کے جنوب میں واقع علاقے دہب میں مقیم تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں