کیمرے کی آنکھ سے کائنات کے پوشیدہ رازوں کو مسخر کرنے والے سعودی نوجوان سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کائنات اور خلا کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے شوقین ایک سعودی نوجوان نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے خلا کی ایسی حیران کن تصاویر حاصل کی ہیں جنہیں دیکھ کر سائنسدان بھی دھنگ رہ جاتے ہیں‌۔

یہ نوجوان فوٹو گرافر انس الماجد ہیں جو پچھلے تین سال سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے جنوبی، مشرقی اور شمالی علاقوں میں رہ کر وہاں کی فضائی مناظر اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں۔

Advertisement

کائنات کی وسعتوں اور گہرائیوں میں دلچسپی رکھنے والے انس الماجد نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ 'میرے ذہن مں یہ سوال پیدا ہوتا کہ کیا ہم اکیلے ہیں؟۔ اس کے بعد میں نے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے خلائی مناظر کی کھوج لگانے اور انہیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کا مشن اپنایا۔ اس تین سالہ سفر کے دوران اس نے کہکشاؤں ، شہاب ثاقب، سیاروں اور کئی دوسرے آسمانی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

ایک سوال کے جواب میں الماجد نے کہا کہ میں فضائی مناظر کے حصول کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتا رہتا۔ شروع میں اس نے خلائی تصاویر کے حصول کے لیے ایک ٹیلی اسکوپ خریدی۔ اس کے ذریعے اس نے حیران کن مناظر دیکھے۔ سنہ 2018ءمیں اس نے خلائی مناظر کی فوٹوگرافی شروع کی۔ اس کا پہلا تجربہ انڈرومیڈا کہکشاں کی تصویر کی شکل میں سامنے آیا۔ اس تجربے کا نتیجہ انتہائی شاندار تھا جس کےبعد اس نے اپنی زندگی کائنات کے خفیہ رازوں کو سامنے لانے کے لیے فوٹو گرافی کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مسابقتی تصاویر میں نمودار ہونے اور انسانیت کو پہنچنے والی جگہ اور صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کے لیے معاشرے میں کائنات کے بارے میں جان کاری کے کلچر کوعام کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ میرے تجربات کے دوران کئی حیران کن واقعات سامنے آئے۔ میں نے کیمرے کے ذریعے سورج گرین کا مشاہدہ کیا۔ سورج گرہن کا منظر سعودی عرب کی مشرقی گورنری الاحسا سے کیمرے میں محفوظ کیا گیا۔ اس تجربے کا نتیجہ بھی مثالی رہا۔ جب وہ تصویر میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو عوام کی طرف سے حوصلہ افزا رد عمل سامنے آیا اور لوگوں‌نے اس منظر کو بے حد پسند کیا۔

اس نے بتایا کہ میں صحرا کے اطراف، خاص طور پر ریاض سے 200 کلو میٹر صحرائے ربع الخالی اور 250 کلومیٹر دور رماح، صحرائے دھنا سے خلائی مناظر حاصل کرتا۔ ایک سےدوسرے مقام تک فاصلہ طے کرنے کے بعد خلا کے کچھ اور ہی رنگ دیکھنے کو ملتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں