.

سعودی عرب: ریڈ سی کمپنی کا میٹھے پانی کی تیاری کے منصوبے کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے قدرتی ماحول کے تحفظ کے کےلیے سورج کی روشنی اور ہوا سے مکمل طور پرنکالے جانے والے تازہ پانی تیار کرنے کے مملکت میں پہلے منصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں معاون ہوگا سعودی سیاحت کو فروغ دینے اور مملکت کےوژن کو 2030 کے اہداف کے مطابق ترقی کی منازل کے حصول کا ذریعہ ہو گا۔

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایڈمنسٹریٹرکے ترجمان انجینیر احمد درویش نےبتایا کہ یہ منصوبہ پانی کو صاف کرنےکے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی "سورس گلوبل" کمپنی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس اہم منصوبے کا آغاز سعودی ملٹی پروڈکٹ سیاحت کی مناسبت کے مطابق ہے۔ یہ منصوبہ مملکت میں سیاحت سے متعلق متنوع منصوبوں میں سے ایک ہے۔

شمسی توانائی سے واٹر فلٹرپلانٹ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، جس کی پیداواری گنجائش 2 ملین گیلن ہیں۔ منصوبے کے تحت 330 ملی لیٹرصاف پانی تیار کیا جائے گا۔