سعودی اور کویتی ولی عہدوں کی ملاقات ،خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ریاض میں اپنے کویتی ہم منصب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ قصرِ یمامہ میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی صورت حال اور امن و استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران میں دونوں برادر ملکوں کے بیچ اخوات پر مبنی تعلقات اور متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی صورتوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین حالات بھی زیر بحث آئے۔

Advertisement

ملاقات کے آغاز پر امیر کویت کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے ایک تحریری خط سعودی ولی عہد کے حوالے کیا گیا۔

اس سے قبل کویتی ولی عہد شیخ مشعل اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔

کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے کویتی ولی عہدے کے اس دورے کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دیے گئے بیان میں انہوں نے مملکت سعودی عرب اور کویت کے درمیان تاریخی تعلقات کی امتیازی حیثیت کو سراہا جو ایک سو تیس برس سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات محبت، اخوات اور مشترکہ مفاہمت پر مبنی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں