انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ جکارتہ نے اس سال اپنے شہریوں کے لیے حج سفر منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اعلان کوویڈ 19 سے وابستہ خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا 20 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ آبادی والا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے جن میں سے 90 فی صد مسلمان ہیں۔
قبل ازیں سعودی عرب نے کرونا ایس اوپیز اور سخت احتیاطی تدابیر کے تحت حج کے انتظامات کا اعلان کیا تھا۔
وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ سعودی عرب رواں سال فریضہ حج کی ادائی کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔