فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کےغزہ میں پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار نے کہا کہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پربمباری میں جماعت کے 90 کارکن ہلاک اور 3 فیصد سرنگیں تباہ ہوئی ہیں۔
السنوار نے ٹیلیویژن پر اپنے ایک خطاب میں اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کو حملوں کا نشانہ بنانے کی ایک بار پھر دھمکی دی۔ان کا کہنا تھا کہ حماس نے تل ابیب کو نشانہ بنانے کا سمندر میں کامیاب تجربہ کیا تھا مگر اس تجربے پرعملی کارروائی نہیں کی گئی۔

منگل کے روز ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ مصر فلسطینیوں اور اسرائیلی فریقین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کرانے اور معاہدے کے معاشی و سیاسی پہلوئوں پرکام کررہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مروان برغوثی کو ابتدائی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اسرائیل کو اس بارے میں تحفظات ہیں۔
-
کیا غزہ کی پٹی کی تعمیرنومیں ’حماس‘ رکاوٹ ہے؟
اسرائیل کے ساتھ بار بار ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے اس وقت "حماس" تحریک کو سخت سیاسی اور معاشی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حماس اور اسرائیل کے ... مشرق وسطی -
جنگ سے متاثرہ فلسطینی کاروباری کی غزہ میں حماس کے سربراہ اوراسرائیل پرکڑی نکتہ چینی
غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ حالیہ جنگ میں تباہ حال ایک فلسطینی کاروباری شخصیت نے حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار اور اسرائیل پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ان ... مشرق وسطی -
غزہ میں جنگ سے تباہ عمارتوں کا ملبہ صاف کرنے کے لیے مشینری غزہ داخل
مصر کا مشینری اور عملہ بھیجنے سے قبل فلسطینی اتھارٹی اور حماس سے رابطہ بين الاقوامى