.

سعودی عرب میں 15 دن بعد موسم سرما کا آغاز ہوگا: ماہرین موسمیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کےماہرین نے بتایا ہے کہ مملکت میں 15 دن کے بعد موسم سرما شروع ہوگا جب کہ سعودی عرب کے علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت 30 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا۔

آب و ہوا اور موسم کے محقق اور ’آب و ہوا‘ کمیٹی کے ممبر عبدالعزیز الحسینی نے کہا کہ 7 جون کو گرمی چارماہ پر مشتمل سیزن کا پہلا دن ہوگا۔ یہ گرمی کا نقطہ آغاز ہے۔ اصل گرمی کے دن 40 دن ہوتے ہیں۔ انہیں الگ الگ حصوں الثریا،الدبران اور الھقعہ کہا جاتا ہے۔ اس دوران عمودی حالت میں ہوتا ہےاور اس میں سایہ نہ ہونے برابر ہوتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ 6 ستمبر کو سعودی عرب میں موسم خزاں شروع ہوتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 15/2/1443 ہجری ، 9/22/21 کو طویل ترین دن ہوگا۔