سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباحہ میں موسم گرما سیاحوں کا مرکز رہتا ہے۔ ’الباحہ‘ اپنے قدرتی ماحول، معتدل موسم اور خوبصورت جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے زائرین کی توجہ کے لیے الباحہ کے تازہ مناظر پیش کیے ہیں جن میں آپ سطح سمندرسے 2200 میٹر الباحہ کے طلسماتی مناظر دیکھ سکتے ہیں۔ الباحہ کی چوٹیوں کو قوس قزح کے رنگوں اور سفید دھند کے جمالیاتی حسن نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔
سعودی عرب کے بیشتر علاقے اس قت گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں جب کہ الباحہ گرمی کے ستائے شہریوں کو معتدل ماحول اور آب وہوا فراہم کرتا ہے۔

الباحہ میں کئی ایک قدرتی اور سیاحتی مقامات ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے سیاح کھچے چلے آتے ہیں۔ یہاں آنے والے سیاحوں کا تعلق نہ صرف سعودی عرب بلکہ خلیجی ممالک سے بھی ہے۔ الباحہ کی بلند پہاڑیوں میں جبل السروات پہاڑی سلسلہ زیادہ مشہور ہے جو یمن کے علاقے تہامہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ سطح سمندر سے 2200 میٹر بلند ہے جس میں 100 جغرافیائی اہمیت کے حامل قصوبے موجود ہیں۔

الباحہ ایک زرخیز علاقہ ہے۔ یہاں کثرت کے ساتھ بارشیں ہوتی ہیں۔ موسم کی ٹھنڈک اور سفید دھند اس کی خاص موسمیاتی پہچان ہیں۔ یہاں پرکاشت کی جانے والی فصلوں اور پھلوں میں جنگلی انجیر ، انار ، جو گندم، ببول ، زیتون اور خوشبودار پودوں جیسے تلسی ، پودینہ ہیں اور کئی جنگلی جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔

-
ننھے سعودی کوہ پیما نے عرب دُنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی
سعودی عرب کے ایک نوخیز اور کم عمرکوہ پیما گیارہ سالہ رتال المطوع نے مراکش میں واقع عرب دنیا کی بلند ترین چوٹی ’جبل توبقال‘ سرکرلی۔المطوع نہ صرف سعودی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی بحال
سعودی عرب میں جمعرات تین جون سے دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں بیٹے کے قاتل والد کا قصاص میں سرقلم
سعودی عرب میں وزارت داخلہ کےحکام کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچے عبداللہ السعودی کے قاتل اس کے والد 40 سالہ محمد بن عبداللہ بن حمد سویدی کا قصاص کے طور پر ... مشرق وسطی