.

ننھے سعودی کوہ پیما نے عرب دُنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ایک نوخیز اور کم عمرکوہ پیما گیارہ سالہ رتال المطوع نے مراکش میں واقع عرب دنیا کی بلند ترین چوٹی ’جبل توبقال‘ سرکرلی۔

المطوع نہ صرف سعودی عرب بلکہ عرب دنیا کا پہلا کم عمر کوہ پیما ہے جس نے عرب دنیا کی چوٹی سر کی ہے۔

مراکش میں واقع یہ پہاڑی چوٹی اطلس پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جس کی بلندی سطح سمندر سے 4167 میٹر ہے۔ رتال المطوع نے چوٹی سرکرنے کا سفرپانچ دن میں مکمل کیا۔

گیارہ سال رتال المطوع کو کوہ پیمائی ورثے میں ملی ہے۔ اس کےوالد بھی کوہ پیما ہیں۔ مطوع کو ہائیکنگ کا بھی شوق ہے۔ رتال کے والد نے بتایا کہ اس نے بیٹے کی کوہ پیمائی 8 سال کی عمر میں شروع کی۔ اس نے کورنا وبا کے دونوں میں مراکش میں واقع پہاڑی چوٹی کا سفر شروع کیا۔

رتال مطوع کے والد عبدالعزیز نے بتایا کہ اس کا بیٹا کئی پہاڑی چوٹیوں پر چڑھے میں اس کے ہمراہ رہا ہے۔ اس عقبہ القرون نامی سعودی پہاڑی چوٹی سر کی۔ یہ نجد کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔ اس کے علاوہ جبل الصبحا میں بھی رتال اس کے ساتھ تھا۔