.

سعودی عرب ماحولیاتی کار کردگی کی عالمی انڈیکس میں پہلے نمبر پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے ماحولیاتی کارکردگی کی عالمی انڈیکس میں 180 ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ سعودی عرب نے درختوں کے کٹاؤ کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے تحفظ اور زمینی رطوبت کے حوالے سے اپنا عالمی اعزاز برقرار رکھا ہے۔

اس کے علاوی قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے172 ممالک میں اپنا پہلا مقام بنا لیا ہے۔ مملکت نایاب ہوتی جانوروں کی نسلوں کےتحفظ کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملکوں میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق5 جون کو عالمی یوم ماحولیات منایا گیا۔اس روزسعودی عرب بہت سی ماحولیاتی کامیابیوں کے ساتھ عالمی سطح پر ممتاز مقام پر کھڑا ہے۔ سعودی عرب کے’ادا‘ مرکز نے تصدیق کی ہے کہ وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت ماحولیات کے تحفظ کے لیے قابل قدر کوششیں کر رہی ہے۔ان کاوششوں سے زندگی، دولت اور معیشت پر ایک خاص اثر ڈالا اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

ماحولیاتی میدان میں سعودی عرب نے جو کامیابی حاصل کی ہے، عالمی سطح پر اس کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی انڈیکس میں سعودی عرب کا ماحولیات کے میدان میں پہلے نمبر پرآنا مملکت کے لیے فخر کا باعث اور ملک کی قیادت کے حسن انتظام کا مظہر ہے۔ درختوں اور ماحولیات کا بچاؤ مملکت کے وژن 2030ء کے اہداف کا حصہ ہے اور گذشتہ پانچ سال سے اس میدان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی گئی ہے۔