سعودی عرب میں ستونوں کے بغیر دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے مغرب میں جدہ شہر میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا گیا ہے۔ ’جدہ سپر ڈوم‘ کےنام سے یہ گنبد کسی ستون کے بغیر تیار کیا گیا ہے جوپوری دنیا میں نوعیت کا سب سےبڑا ڈوم ہے۔

شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے مغرب میں مدینہ منورہ روڈ پر تیار کردہ اس گنبد کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر ہے اور اس کی اونچائی46 میٹر جب کہ قطر 210 میٹر ہے۔ یہاں پرہونے والی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے 5200 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

Advertisement

توقع ہے کہ اس گنبد نما سیںٹر کا افتتاح پرسوں بدھ کو مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔ اس گنبد کی چھت تلے ڈیجیٹیل منصوبوں کے انعقاد اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

اماراہ مکہ معظمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی تمام سرگرمیوں اور تقریبات کو پہلی بار ایک ہفتے کےدوران منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں حکومتی اداروں کےعلاوہ نجی شعبہ بھی بھرپور شرکت کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں