سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے انکشاف کیا ہےکہ عمرہ زائرین کی سہولت اور رہ نمائی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ ’اعتمرنا‘ سے اب تک 20 ملین افراد مستفید ہوچکے ہیں۔
’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے دی جانے والی ہدایات میں مسجد حرام میں نمازوں کے اوقات، کرونا وبا کے نماز کے دوران ایس اوپیز، عمرہ کی ادائی، مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شیڈول بھی شامل ہے۔
مکہ معظمہ اور مدینہ م منورہ میں ’خصوصی مراکز‘ سروسز سے اب تک بیرون ملک سے آنے والے 30 ہزار معتمرین مستفید ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے حرم کی حدود سے حرم مکی تک نمازیوں اور معتمرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چار مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک اس سروس کےتحت 1 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں چلائی گئی ہیں جس کے لیے2500 بسوں کا استعمال کیا گیا۔
سعودی عرب کی وزارت حج نے محفوظ عمرہ ماڈل اپنانے کے لیے جدید تکنیکی آلات اور ڈیجیٹل اقدامات کیے ہیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کو وبا کےدنوں میں ہرقسم کا تحفظ اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ عمرہ زائرین کی خدمت کرنے والے اداروں میں حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شعبہ بھی شامل ہے۔ زائرین اور معتمرین کے لیے چھ رضاکارانہ پروگرامات کے دوران18 ہزار رضاکارانہ گھںٹے کام کیا گیا۔