ریاض میں جھگڑا اور مار پیٹ ، پولیس نے دو لڑکیوں اور ایک نوجوان کو پکڑ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے ریاض میں پولیس کے میڈیا ترجمان میجر خالد الکریدیس کے مطابق سیکورٹی اداروں نے ریاض کے ایک تجارتی کمپلیکس میں جھگڑنے والے تین سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اتوار کی شام جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شہریوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

دریں اثنا جائے وقوع سے 13 افراد کو کرونا کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ یہ تمام افراد جھگڑے کے وقت وہاں موجود تھے۔ ان افراد کو استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کے کارروائی پوری کر لی گئی ہے۔

گذشتہ چند روز کے دوران میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش میں آئی تھی۔ وڈیو میں دو لڑکیوں کو جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان میں ایک لڑکی دوسری لڑکی کے بال پکڑ کر اسے زمین پر گھسیٹ رہی تھی۔ اس کے سبب ریاض کے ایک تجارتی مرکز میں چیخ و پکار کے سبب درجنوں افراد اکٹھا ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں