دمام میں سیکیورٹی اہلکاروں پرحملہ آور شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکام نے ریاست کے مشرق میں دمام میں واقع ایک تجارتی مرکز میں سیکیورٹی اور محافظ اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ایک نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس پر فوری کارروائی کی تھی۔ ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے تجارتی مرکز کے سیکیورٹی عملے پرحملہ کیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب محافظوں نے ایک خاتون اور اس کی بیٹے سے ان کے موبائل میں موجود توکلنا ایپ دکھانے کو کہا۔ اس پر نوجوان نے چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم پہلے بھی اس نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کرچکا ہے۔ پولیس نے اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں