سعودی عرب میں اسٹاک مارکیٹ کی ٹریڈنگ سے متعلق معلومات افشا کرنے پرپابندی عاید
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والے لین دین اور تجارت کی اندرونی یا راز داری سے متعلق معلومات لیک کرنے یا انہیں افشا کرنے پرپابندی عاید کر دی ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ملازمت کرنے والا کوئی بھی ملازم خاندانی تعلقات یا کسی قسم کے لین دین کے معاہدے تحت اسٹاک مارکیٹ کے اندر ہونے والی تجارت کی خفیہ معلومات شیئر نہیں کرسکتا۔ اس پابندی کا مقصد بازار حصص میں ہونے والی تجارت کی شفافیت ، انصاف اور حقداری کے اصولوں پرعمل کیا جا سکے۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پبلک پراسیکیوشن نے اپنے ٹویٹر پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی شخص کے لیے جو اسٹاک مارکیٹ میں تجارت کرنے والے افراد کے ساتھ خاندانی رشتہ ، کام کا اشتراک یا معاہدے سے متعلق تعلقات یا اس کے پاس اندرونی معلومات ہوں وہ براہ راست یا بالواسطہ تجارت نہیں کرسکتا۔ کرے۔ کوئی شخص اسٹاک مارکیٹ کی اندر کی معلومات کسی دوسرے کو نہیں دے سکتا کہ وہ ان معلومات کی بنیاد پر تجارت کرسکے۔
اندرونی معلومات کاے کا مطلب ہے اندرونی شخص کے ذریعہ حاصل کردہ معلومات جو عام لوگوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں اوریا ان کی تشہیر نہیں کی گئی۔