سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا گیا ہے کہ مغربی شہر ’ینبع‘ میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شدید گرمی کے اعتبار سے ینبع دنیا کا تیسرا گرم ترین شہر بن گیا ہے۔
سعودی ماہر موسمیات اور القصیم یونیورسٹی میں شعبہ موسمیات کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ المسند ایک ٹویٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ینبع شہر کا درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ شہر دنیا کا تیسرا گرم ترین شہر بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ السابعہ شہرمیں درجہ حرارت 46.4 ڈگری، وادی الدواسر 46 ڈگری درجہ حراست کے ساتھ سعودی عرب کے گرم ترین علاقے ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سعودیعرب کے پانچ جزیرے سخت گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے۔ مشرق میں پاکستان اور مغرب میں افریقی خطہ گرمی کا مرکز ہوگا۔
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے آنے والے دنوں کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ دن کے دوران موسم گرم موسم جب کہ رات کو معتدل ہوگا۔ مکہ مکرمہ ، الباحہ ، عسیر ، جازان اور سلطنت عمان کے بلند مقامات پر ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔