مقبوضہ القدس کے نواح میں شدید آگ بھڑک اٹھی،متعدد دیہات متاثر،آبادی کا انخلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلیم) کے نواح میں لگنے والے آگ متعدد دیہات تک پھیل گئی ہے۔بدھ کے روز القدس کے نواح میں جنگلی درختوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس کے بعد شہرکے نواح میں واقع بعض دیہات کو خالی کرالیا گیا ہے جب کہ درجنوں اسرائیلی فائر فائٹر اور 10 فضائی ٹینکروں کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

اسرائیلی پولیس نے بتایا ہے کہ یروشلیم سے تل ابیب جانے والی مرکزی شاہراہ اور ریلوے لائن دونوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔یہ شاہراہ اور ریلوے لائن ان دونوں شہروں کو ملاتی ہے۔

اسرائیلی حکام نے آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پرکوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔آگ بڑی تیزی سے شہری آبادی کے نزدیک واقع جنگلوں میں پھیل گئی تھی اور یروشلیم کے نواح میں واقع پہاڑیوں پرآسمان کی جانب سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔

اسرائیلی پولیس نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے بعد معالے ہاہمیشا اور یاد ہاشمونا دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔اسرائیلی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے آگ سے متاثرہ علاقےکی فوٹیج نشر کی ہے۔اس میں دھویں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں