.

امریکا کی عراق میں حملوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 30 لاکھ ڈالر انعام کی پیش کش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام نے عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں سے متعلق اطلاعات فراہم کرنے پر 30 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے اس انعامی رقم کا اعلان عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بارود سے لدے تین ڈرونز کے حملے کے ایک روز بعد کیا ہے۔

بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی فوجی تعینات ہیں اورسویلین کنٹریکٹر بھی رہ رہے ہیں۔انھیں ماضی میں بھی اس طرح کے ڈرون یا میزائل حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

امریکا ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ اور ڈرون حملوں کے الزامات عاید کرتا رہتا ہے۔عراق میں مبیّنہ طور پرایران کی حامی ملیشیاؤں کے جنگجو آئے دن امریکا کی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر راکٹ داغتے رہتے ہیں یا بارود سے لدے ڈرونز سے حملے کرتے رہتے ہیں۔