.

سعودی عرب: عربی خطاطی کے سال کے موقعے پر4 نئے ڈاک ٹکٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی پوسٹل کارپوریشن "سبل" نے وزارت ثقافت کے تعاون سے "3 ریال" مالیت کےچار یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ یہ ٹکٹ "عربی خطاطی کے سال" کے اقدام کا حصہ ہیں جس کا مقصد عربی خطاطی کو قومی تشخص کے طور پر اپنانا ہے۔ وزارت ثقافت ، کوالٹی آف لائف پروگرام کے اقدامات کے تحت سعودی وژن 2030 کے حصول کے لیے ایک پروگرام ہے جس میں عربی خطاطی کے فن کی معاونت کی سرگرمیاں اور پروگرام شامل ہیں۔

نئے ڈاک ٹکٹ چار فنی شکلوں میں تیار کیے گئے ہیں۔ جو عربی خطاطی کے فن کے جمالیات کا مجسم نمونہ ہیں۔ ڈاکٹ ٹکٹوں کا اجرا سعودی پوسٹل کارپوریشن "سبل" کے توسط سے معاشرے میں عربی خطاطی کے فن فروغ دینا ہے۔

’سبل‘ وقتا فوقتا بین الاقوامی ، قومی اور مذہبی مواقع ، تعطیلات ، حج سیزن ، اسلامی ، عرب اور خلیجی سطح پر ہونے والے بڑے پروگرامات اور کانفرنسوں کے علاوہ قومی ثقافتی ، شوبزاور کھیلوں کے مواقع پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتا رہتا ہے۔