.

سعودی عرب کا پرفضا شہر’النماص‘پر چھائے موسمی دھند کے دلکش مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع النماص شہر کو مملکت کے پرفضا مقامات میں اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے 72700 میٹر کی بلندی پر واقع النماص شہر کی پہاڑیوں کا جمالیاتی حسن موسم گرما میں ٹھنڈی ہواؤں اور سفید دھند کے باعث اور بھی خوش گوار اور دلکش ہوجاتا ہے۔

سعودی عرب کے ٹورزم گائیڈ عبداللہ الشہرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم النماص شہر کی بات کرتے ہیں تو گویا ہم النماص کے قدرتی جمالیاتی حسن کی بات کرتے ہیں۔ سال کے بیشتر عرصے میں یہ شہر دھند کی لپیٹ میں رہتا ہے۔ شمال میں ابھا سے 150 کلو میٹرکی مسافت پر واقع اس شہر کے اطراف میں جبال السروات اس کے حسن کو مزید دوبالا کرتے ہیں۔ طائف اور ابھا کو ملانے والی شاہراہ اسی شہر سے گذرتی ہے۔

النماص شہر سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ اس میں وادی مرحب، وادی ترج، عقبہ سنان، العطف، شط، رافی، الوغل اور المضباع جیسی سر سبزوشاداب سیرگاہیں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔