.

مملکت میں ویکسین کی تقسیم کے لیے تبوک فارماسوٹیکل کے ساتھ سمجھوتا ہوگیا:امریکی کمپنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی کمپنی "موڈرنا" نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے تبوک فارماسوٹیکل کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس کے تحت امریکی کمپنی کی ویکسینز سعودی عرب میں تقسیم کی جائیں گی۔

گذشتہ ہفتے موڈرنا نے اعلان کیا تھا کہ وہ کووڈ-19 کی ویکسی نیشن کی مکمل منظوری حاصل کرنے کے واسطے کوشاں ہے۔

فائزر کی طرح موڈرنا کی ویکسی نیشن بھی کورونا کی علامات کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق امریکا میں اس کی ویکسی نیشن کی 12.4 کروڑ خوراکیں تقسیم ہو چکی ہیں۔

موڈرنا ان تین ویکسی نیشنز میں سے ایک ہے جن کو امریکا میں ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بقریہ دو ویکسینز فائزر اور بائیو این ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہنگامی اجازت نامہ کسی بھی وقت منسوخ کیا جا سکتا ہے۔