سعودی عرب کی فیشن اتھارٹی نے "فیشن فیوچر" کے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے مملکت میں فیشن پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے 17 جون 2021 ء کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کا مقصد سنہ 2019ء کو شروع کردہ فیشن پروگرام کو آگے بڑھانا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے قیام کے بعد ’فیشن کے مستقبل، استحکام، تنوع اور جدت‘ سے متعلق امریکا کے شہر نیویارک اور سعودی عرب کے الریاض میں ہونے والی فیشن سرگرمیوں کو مختلف اسٹوڈیوز کے ذریعےبراہ راست دکھانا ہے۔
الیکٹرانک پلیٹ فارم مقررین اور شرکا کو ایک انٹرایکٹو ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا میں کہیں سے بھی حصہ لینے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ پلیٹ فارم خصوصی طور پر اس فورم کے ساتھ بات چیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو رواں سال فیشن کی دنیا میں استحکام ، جدت اور انٹرپرینیورشپ کے لیے عالمی پلیٹ فارم کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے۔
اس فورم میں بین الاقوامی مقررین کی میزبانی بھی کی جائے گی جو فیشن کی صنعت میں تنوع اور پائیدار ترقیاتی اہداف ، کاروباری شخصیت اور جدت سمیت مختلف موضوعات پر بات کریں گے۔
سعودی فیشن اتھارٹی کے سی ای او بوراک شاکماک نے کہاکہ ہمیں آج دنیا میں سب سے بڑے کاروبار میں استحکام رکھنے والے ذہنوں کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب پوری دنیا کے تمام شعبوں کو کرونا وبا نے متاثر کیا ہے۔ فیشن کا مستقبل جیسا ورچوئل پلیٹ فارم دنیا بھر کے ماہرین کو اس ضروری مکالمے میں شامل کرنے کے ذریعہ بات چیت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے قابل بنانے میں مدد دے گا اور باہمی تعاون اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے ہم وسیع پیمانے پر پائیدار عالمی فیشن انڈسٹری کی سمت اور مہارت کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔