سعودی عرب میں "Saudi Seasons" کے پروگراموں کا رواں سال 2021ء کی چوتھی سہ ماہی میں پھر سے انعقاد ہو گا جو پہلے سے زیادہ برے پیمانے اور زیادہ طویل عرصے پر مشتمل ہوں گے۔ بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے۔ اس بات کا اعلان "روح السعودیہ" پلیٹ فارم کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
مذکورہ پلیٹ فارم نے پہلی مرتبہ عوام کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ وہ سعودی سیزنز کے پروگراموں کو زیادہ دل چسپ بنانے میں حصہ لیں۔ اس مقصد کے لیے عوام اپنی آراء اور تجاویز متعلقہ ویب سائٹwww.2years.sa پر پیش کر سکتے ہیں۔

سعودی سیزنز کا نیا آغاز مملکت کے پروگرام ویژن 2030ء کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ سعودی عرب کی قیادت کی اُس خواہش کا آئینہ دار ہے جس کے تحت وہ شہریوں کی زندگی کو بھرپور اور مملکت کے عوام کا معیار زندگی بلند بنانا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی سیاحت ، ثقافت ، تفریح اور کھیلوں کے میدان میں توجہ اور اہتمام کے ذریعے ان شعبوں میں عالمی سطح پر مملکت کو ایک پرکشش مقام دلانا چاہتی ہے۔
سعودی سیزنز کا قومی معیشت میں تنوع پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کے پر کشش مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ نجی سیکٹر ان سرگرمیوں میں شریک ہو کر مرد اور خواتین شہریوں کے لیے کام کے متعدد مواقع فراہم کرتا ہے۔
مملکت میں سعودی سیزنز کا آغاز پہلی مرتبہ 2019ء میں ہوا تھا۔ مجموعی طور پر اس کے تحت 390 ایونٹس پیش کیے جا چکے ہیں۔ ان ایونٹس می 5 کروڑ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا ایک لاکھ مستقل اور موسمی ملازمتوں نے جنم لیا۔
-
سعودی عرب : شوال میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے 562 ملزمان سے پوچھ گچھ کی
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے قومی کمیشن (نزاہہ) کے مطابق رواں سال شوال کے مہینے کے دوران میں نگرانی کے 914 دورے ہوئے اور انتظامی و فوجداری مقدمات ... مشرق وسطی -
سعودی فیشن اتھارٹی کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان
سعودی عرب کی فیشن اتھارٹی نے "فیشن فیوچر" کے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے مملکت میں فیشن پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے 17 جون 2021 ء کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ... مشرق وسطی -
مصری وزیراوقاف کا حج سے متعلق سعودی فیصلے کی حمایت کا اعلان
مصری وزیر برائے اوقاف محمد مختار جمعہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں سعودی عرب کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے جس میں رواں سال فریضہ حج کو مملکت کے اندر موجود ... بين الاقوامى